i پاکستان

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس،پی ٹی آئی کا کوئی وکیل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہواتازترین

October 11, 2024

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی کا کوئی وکیل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایڈووکیٹ حامد خان کی التوا کی درخواست آئی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ التوا کی درخواست کا پیراگراف نمبر دو پڑھیں،حامد خان کی فیملی مصروفیت بارے پیرا گراف پڑھا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے پہلے اس نوعیت کی درخواست نہیں دیکھی،کیا پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی