وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و ریاستی و سرحدی امور امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان ملکی دشمنی کا ثبوت ہے۔امیر مقام نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان مخالف ہے، اہم اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان ان کے عزائم ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا، پاکستان کیلیے شنگھائی تعان تنظیم کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہ دنیا کے سامنے پاکستان کا کیا امیج اجاگر کرنا چاہتے ہیں؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے چینی صدر کے دورے کو ملتوی کروایا اب ایس سی او اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، کسی بھی صورت اس موقع پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی، احتجاج کا اعلان قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔امیر مقام نے مزید کہا کہ احتجاج اور جلسے جلوس کسی اور وقت بھی کیے جا سکتے ہیں، یہ بیرونی ایجنڈے پر ہر وقت انتشار پھلانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی