i پاکستان

پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے پولیس انفرا اسٹرکچر کو ہونیوالے نقصان کی تفصیلات جاریتازترین

August 18, 2025

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پولیس انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔محکمہ پولیس کی ابتدائی سروے رپورٹ کے مطابق سوات میں پولیس اسٹیشن مینگورہ اور ایس پی انویسٹی گیشن آفس کا تہہ خانہ زیر آب آیا، گرائونڈ فلور، فرنیچر، گیٹ، متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں متاثر ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی سیدو شریف کی رہائش گاہوں میں سامان متاثر ہوا۔بونیر میں پولیس اسٹیشن پیربابا کا مرکزی دروازہ، دیوار، کمپیوٹر روم اور اسلحہ ڈپو متاثر ہوا، بونیر میں پولیس اسٹیشن بتارہ کی فرنٹ باونڈری وال سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شانگلہ میں پولیس ریسٹ ہاس کی باونڈری وال منہدم ہوئی، دیر لوئر میں پولیس پوسٹ گوسم منڈہ کا واٹر پمپ، بور اور خاردار تاریں متاثر ہوئیں۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیر اپر، چترال لوئر، چترال اپر، باجوڑ میں پولیس انفرا اسٹرکچر کے نقصانات کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، پولیس ٹیمیں مختلف اضلاع میں سروے میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کی وادیوں میں مواصلاتی نظام مفلوج ہے، پہاڑی علاقوں میں پولیس چوکیوں تک رسائی میں مشکلات ہیں، مواصلاتی رابطے بحال ہونے کے بعد ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی