i پاکستان

پنجاب میں چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئےتازترین

August 18, 2025

بچوں کی موجیں ختم ، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔9ویں، 10ویں ،11ویں اور 12ویں کلاسز کیلئے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں جبکہ او اینڈ اے لیول کی کلاسزبھی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک والے سکول یکم ستمبر سے کھلیں گے جبکہ پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگیاہے۔ اڑھائی ماہ بعد سکولوں میں میٹرک اور انٹر کی نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیاہے،پہلے روز سکولوں میں طلبا کی حاضری پچاس فیصد سے بھی کم رہی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی