پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیاد ہ راولپنڈی سے134ڈینگی بخار کے مریض سامنے آئے،لاہورسے2 بہاولپور سے3، شیخوپورہ،جہلم،فیصل آبادسمیت10اضلاع سے1،1ڈینگی بخارکے کیس سامنے آئے،محکمہ صحت پنجاب کاکہنا ہیکہ گزشتہ7روزکے دوران997 ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،رواں سال صوبے میں اب تک ڈینگی کے3285کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت نے انسدادڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگرادویات کا اسٹاک موجودہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی