i پاکستان

پرامن احتجاج اور پی ٹی آئی دو الگ الگ چیزیں ہیں،وزیر مملکت بلال اظہر کیانیتازترین

January 12, 2026

وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ پرامن احتجاج اور پی ٹی آئی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا اپنے صوبے میں کام کرنے کے بجائے وزیراعلی سہیل آفریدی دیگر صوبوں میں پہیہ جام کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغ جناح بڑا گرائونڈ ہے اس کو بھرنا آسان نہیں ۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس گرائونڈ بھرنے کے لیے بندے نہیں تھے تو ہم سے کہتے ہم دے دیتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی