i پاکستان

راولپنڈی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 4 خواتین اور بچہ لاپتاتازترین

July 30, 2025

راولپنڈی میں اٹک جھاری کس کے مقام پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ریسکیو ٹیموں نے 5 افراد کو بچالیا جبکہ ایک بچہ اور 4 خواتین کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں اٹک جھاری کس کے مقام پر گاڑی پانی کے تیز رفتار ریلے میں بہہ گئی، ریسکیو نے سرچ آپریشن کر کے 5 افراد کو بچالیا جبکہ ایک بچے سمیت 4 خواتین کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق پانچوں افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 7 سیٹر گاڑی میں 10 افراد سوار تھے جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ لاپتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی