i پاکستان

رحیم یار خان، کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13مغوی مزدوربازیابتازترین

July 04, 2025

رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرکے 13 مزدوروں کو بازیاب کرالیا۔ڈی پی او کے مطابق اغوا کار ڈاکوئوں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا اور کچے کی طرف لے کر فرار ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ڈاکوں کا محاصرہ کیا تو اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کی مدد لی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی