i پاکستان

رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح 3.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایفتازترین

July 30, 2025

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے موجودہ مالی سال کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح کا ہدف 4.2 فیصد رکھا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کیلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔ورلڈ اکنامک آوٹ لک کی جاری کردہ اپڈیٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح برائے مالی سال 25-2024 محض 2.7 فیصد تھی۔ اپڈیٹس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح 3.6 فیصد تخمینہ لگایا گیا ہے جو کہ اسی مد ت کیلیے سرکاری طور پر طے شدہ ہدف 4.2 سے کم ہے۔ورلڈ اکنامک آوٹ لک کے مطابق بین الاقوامی معیشت کی ترقی کی رفتار 2025 میں 9 فیصد تھی جو کہ 2026 میں 3.1 فیصد رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی