صادق آباد میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی، گزشتہ روز رکشہ سوار بچی کو بیہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی پر بدترین تشدد اور زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچی کو زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 2 روز قبل خاور نامی شخص زخمی بچی کو رکشہ پر ٹی ایچ کیو اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احمد پور لمہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی پر بدترین تشدد اور زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے ورثا نہیں ملے جبکہ بچی کی موت کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی پولیس نے چھاپے مار کر مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی