i پاکستان

سانپ کے ڈسنے سے کمسن بہن بھائی جان کی بازی ہار گئےتازترین

July 30, 2025

چوکی مونگ کے گائوں میں زہریلے سانپ کے کاٹنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی چوکی مونگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سانپ کے ڈسنے سے دو معصوم بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے چھ سے آٹھ سال کی عمر کے تھے، دونوں کو اچانک سانپ نے کاٹ لیا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر علاج کی کوشش کی گئی، تاہم ویکسین نہ ہونے کہ وجہ سے وہ زہر کے اثرات سے جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔ کوٹلی کے بیشتر نواحی صحت مراکز میں سانپ کے زہر کے تریاق، کی ویکسین، موجود ہی نہیں۔ دوسری جانب، محکمہ وائلڈ لائف نے تاحال سانپ کی نوعیت یا شناخت سے متعلق کوئی بریفنگ جاری نہیں کی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور وائلڈ لائف کو متحرک نگرانی کی ہدایت دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی