مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شاید بلاول بھٹونے کسی بات سے یہ تاثر لیا ہو کہ ہمیں مولانا کی ضرورت نہیں مگر ہمیں ان کے ووٹ بھی چاہئیں اور ساتھ بھی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے اجلاس سے پہلے لانے کا وقت نہیں رہا۔ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکومت، پیپلز پارٹی اور مولانا کے مسودات بہت قریب آچکے ہیں،اپنی پریس کانفرنس میں مولانا مسودے سے مطمئن نظر آئے، دو چار دن میں مسودے کو حتمی شکل دے دی جائیگی ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے اراکین کو خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں، پی ٹی آئی والے شاید اپنے اراکین کی قوت برداشت سے خوفزدہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی