شاہراہ قراقرم سمیت شمالی علاقہ جات میں ٹریفک مکمل بحال کردی گئی۔وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیرمحسود نے کہاگلگت بلتستان کیلئے سیاح بلاخوف سفر کر سکتے ہیں، چلاس،مانسہرہ،بابوسرٹاپ اورخنجراب سیرائیکوٹ تک کے علاقے بھی کلئیر قرار دے دئیے گئے،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو انکے احکامات پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کردی گئی۔سیکرٹری مواصلات کاکہنا ہے کہ این ایچ اے اورمتعلقہ ادارے دن رات سرگرم عمل رہے،ناران کاغان کی وادی میں پہلے ہی ٹریفک بحال کردی گئی،افسران اوراہلکاروں نے جان جوکھوں میں ڈال کرکام مکمل کیا،کچھ جگہوں پرحفاظتی اقدامات کی ضرورت اورگنجائش ہے،بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک سے ناممکن کوممکن بنایا،شاہراہوں کومحفوظ بنانے کیلئے این ایچ اے اپنا کام جاری رکھے گی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی