i پاکستان

شیخ وقاص اکرم کی سیاسی لوٹے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں، کل بانی پی ٹی آئی کو بھی گالیاں دیں گے، حافظ حمداللہتازترین

July 01, 2025

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی سیاسی لوٹا ہونے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں، وہکل بانی پی ٹی آئی کو بھی گالیاں دیں گے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے شیخ وقا ص اکرم کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت یہ بتائے اگر ان کا بھی یہی موقف ہے تو پھر ہم بھی جواب دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پشتو میں یہ کہاوت مشہور ہے کہ پتھر اسی درخت کو مارا جاتا ہے جس میں پھل ہو،مولانا فضل الرحمان ایک پھل دار درخت کی مانند ہیں اس لیے ان کیخلاف بیانات داغے جارہے ہیں، پی ٹی آئی والے ہمارے بھائی ہیں تنقید کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی والے بتائیں کہ وہ شیخ وقاص کے بیان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں؟۔پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق پوچھے گئے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پہلے جو فیصلہ دیا اب دوبارہ سپریم کورٹ نے بھی وہی فیصلہ دیا ہے، تینوں فیصلوں یا کیس میں جے یو آئی ف فریق نہیں تھی۔حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے کہا ہے کہ انہوں نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے، قانونی فیصلے کے مطابق ہمیں مخصوص نشستیں مل رہی ہیں تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنا کس کی خواہش ہے؟ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کی جاتی ہے تو یقینا ان ہی کی خواہش ہوگی جنہوں نے بنائی، اب آگے کس کی حکومت ہوگی کچھ نہیں سوچا۔دریائے سوات سانحے کے حوالے سے انہوں نے وضاحت دی کہ سوات کا واقعہ کے پی میں ہوا جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اس لیے اس پر تنقید کی، سوات واقعہ جے یو آئی حکومت میں ہوتا تو اس پر بھی تنقید کرتا، کیا کے پی کی حکومت صرف بسکٹ کھانے کیلئے بیٹھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی