سینیٹ الیکشن کیلئے سابق وفاقی وزرا مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا سے جنرل کے 25 امیدواروں میں سے 16 کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے تاہم منظور ہونے والے فہرست میں کے کاغذات نامزدگی مسترد کے نام شامل نہیں۔ دوسری جانب ٹیکنوکریٹس نشست پر اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے جبکہ امیر مقام کے صاحبزادے نیاز احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی کے مراد سعید پر مفرور ہونے، فیصل جاوید پرممکمل جائیداد ظاہرنہ کرنے اور اعظم سواتی کو قومی اسمبلی کے لئے نااہل قرار دینے کی بنا پر اعتراضات کئے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی