i پاکستان

سکھیکی، ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، موقع پر جاں بحقتازترین

March 20, 2024

سکھیکی میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ سکھیکی کے علاقے میں لاہور موٹروے روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر دم توڑ گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی