i پاکستان

سلیمان شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتویتازترین

February 04, 2023

منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ ایف آئی اے سپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ جج کی رخصت کے باعث کیس کی کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 2020 میں شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں سلیمان شہباز کو مفرور بھی قرار دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی