وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی سے گھبرا گئی اور جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ا یک بیان میں انہوں نے کہا کراچی میں مینڈیٹ ہمارا تھا، ہم سے سیٹیں چھینی گئیں، ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد حکومت کس منہ سے ہمارے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے گی؟ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم طے کر چکے ہیں کہ مفاہمت کا راستہ مزاحمت سے ہی نکلے گا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے شفیع جان کے الزامات مسترد کر دئیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا رستہ بند نہیں کیا، انھیں جلسے کی اجازت دی مگر پی ٹی آئی سڑک پر احتجاج کرنا چاہتی تھی کیونکہ سب کو پتا ہے کہ روڈ پر 50 بندے بھی 500 لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخوا پر توجہ دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی