i پاکستان

سندھ میں کورونا وبا کے دوران عارضی بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز فارغتازترین

July 01, 2025

سندھ میں کورونا وبا کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کی خدمات ختم کردی گئیں، محکمہ صحت سندھ نے 79 دن کے معاہدے پر تعینات 279 میڈیکل افسران، غیر ایس پی ایس سی ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا ۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خاتون میڈیکل افسران کی فہرست میں درجنوں ڈاکٹرز شامل ہیں، ڈاکٹرز ڈی ایچ او کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق (سندھ پبلک سروس کمیشن) ایس پی ایس سی کے بغیر تعینات افسران کی مزید ضرورت نہیں، ڈاکٹرز کو نوٹیفکیشن کے ذریعے 30 جون سے قبل مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی