صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں۔آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر 263000روپے پر آگئی۔اس کے علاوہ10 گرام سونے کے بھا 857 روپے کی کمی سے 225480 روپے ہوگئے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام 8 ڈالر سے کم ہوکر 2515 ڈالر پر ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی