سرگودھا میں چوری کے مقدمیکا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے قصبے بھابھڑہ میں چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے زیورات اور نقدی کی چوری کاجھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم 29 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور پیسے خود ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی