i کھیل

انڈر 19 سہ ملکی سیریز، افغانستان کو زمبابوے کے ہاتھوں شکستتازترین

January 01, 2026

انڈر 19 سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کی ٹیم نے افغانستان کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز بنائے، جوابی اننگز میں افغان ٹیم 41 اوورز میں 166 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔خیال رہے کہ زمابوے میں جاری سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے کے درمیان کھیلی جا رہی ہے۔ایونٹ میں زمبابوے کی ٹیم 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، پاکستان کے 2 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 3 میچز کے بعد 1 پوائنٹ اپنے نام کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی