i کھیل

بابر اور رضوان نے نیو ایئر ایک ساتھ منائی،گرائونڈ میں ایک دوسرے کے حریف بن گئےتازترین

January 01, 2026

بگ بیش لیگ کھیلنے کے لئے آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے نیو ایئر ایک ساتھ منایا، دونوں کھلاڑی میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں ایک دوسرے کے حریف بن گئے۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے میلبرن میں ایک ساتھ نیو ایئر منایا جہاں دونوں کرکٹرز نے فائر ورکس دیکھا۔اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیو ایئر نائٹ کو خوب انجوائے کیا، یہاں فائر ورک اچھا تھا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اور محمد رضوان ہی اکٹھے تھے، رضوان کی فیملی ہوٹل میں ہی موجود رہی۔ ہم نے کنڈیشنز کے بارے میں بھی بات چیت کی۔بابر اعظم کی سڈنی سکسرز اور محمد رضوان کی میلبرن رینیگیڈز مدمقابل تھے جہاں محمد رضوان 6 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی