i کھیل

بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کو جاسوس بنادیا، سابق کپتان کا شدید ردعملتازترین

October 08, 2025

بھارتی میڈیا نے جاسوس کی تصویر کے بجائے وسیم اکرم کی تصویر چلادی جس پر سابق کپتان بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جنہوں نے بغیر تصدیق کے انہیں ہریانہ میں گرفتار جاسوس سمجھ لیا چوں کہ گرفتار جاسوس کا نام بھی وسیم اکرم تھا۔یہ واقعہ 2 اکتوبر کو سامنے آیا، جب ایک یوٹیوبر جس کا نام بھی وسیم اکرم تھا، پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور اس کے ہائی کمیشن کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوا۔ پولیس کے مطابق وہ تین سال تک پاکستانی ایجنٹس کے رابطے میں رہا اور مبینہ طور پر انہیں سم کارڈز فراہم کرنے میں مدد کرتا رہا۔

سوشل میڈیا ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 59 سالہ وسیم اکرم نے کہا کہ آپ لوگ آج کل سوشل میڈیا پر ہیں، ایک مفت نصیحت دے رہا ہوں حالانکہ عموما نہیں دیتا، نصیحت یہ ہے کہ ہر کوئی وسیم اکرم، چاہے انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کتنے بھی ہوں، اگر آپ اتنے ہوشیار ہیں تو پہلے ڈبل چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک جاسوس پکڑا گیا ہے جس کا نام وسیم اکرم ہے اور نیوز چینلز میری تصویر لگا رہے ہیں کوئی چیک نہیں، کوئی بیلنس نہیں، الٹے سیدھے کمنٹس کر رہے ہیں۔ کون لوگ ہیں، کہاں سے آئے ہیں، کمنٹ پر کمنٹ، بلاوجہ اپنی جان عذاب میں نہ ڈالیں، پہلے چیک کرلیں۔وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں اپنے آفیشل انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس اکائونٹ بھی شیئر کئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی