i کھیل

ٹیسٹ میچ،جڑواں شہروں کے مابیں میڑو بس سروس کی مخصوص اوقات میں عارضی بندشتازترین

October 20, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں سیکورٹی نقطہ نظر سے جڑواں شہروں کے مابیں چلنے والی میڑو بس سروس کی مخصوص اوقات میں عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ ٹیموں کی سٹیڈیم آمد اور روانگی کے اوقات میں ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام میڑو بس سروس آپریشن معطل ر ہیگا۔ رحمان آباد ،شمس آباد اور فیض آباد تین اسٹیشن میچ کے دوران بند رھیں گے میڑو بس ان تین اسٹیشنوں پر میچ کے دوران روکے بغیر آپریشنل رھے گی ۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران رحمن آباد سے بلیو ایریا تک ایک گھنٹہ صبع اور ایک گھنٹہ شام کے وقت سروس مکمل معطل رکھی جارھی ہے۔ انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی میڑو بس کی مخصوص اوقات میں عارضی بندش اور رحمان آباد سے فیض آباد تک تین اسٹیشنوں کی میچ کے دوران بندش سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے عمل میں لائی جارھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ چاندنی چوک اسٹیشن سے ہر بس میں سیکورٹی کے لئے دو دو پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دے رھے ہیں ۔ پولیس اہلکار آئی کے پی اسٹیشن سے آنے والی بسوں پر بھی تعینات کئے گئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی