سابق کرکٹر عمر اکمل نے الزام لگایا ہے کہ انکے کیریئر کو تباہ کرنے میں وقار یونس کا بڑا ہاتھ ہے، جو ان سے بے پناہ حسد کرتے تھے۔ایک انٹرویو میںعمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر کی تباہی میں سب سے بڑا کردار سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا تھا ۔ انہوں نے وقار یونس کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ان سے بلکہ کئی اور کھلاڑیوں سے بھی حسد کرتے تھے۔عمراکمل کے مطابق سابق ہیڈ کوچ انہیں کم عمری میں ملنے والی شہرت اور دولت سے ناخوش تھے اور جب بھی وہ کوئی نئی گاڑی یا کوئی اور قیمتی شے خریدتے تو وقار یونس فورا اعتراض کرتے تھے۔عمر اکمل نے مزید کہا کہ، وقار یونس ہر مقبول ہونے والے کھلاڑی کو نشانہ بناتے تھے، لیکن میں وہ واحد کھلاڑی ہوں جس نے اس پر بات کی ہے۔سابق کھلاڑی نے دیگر سینیئر کھلاڑیوں پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر میں ان سب کے نام سامنے لاوں گا اور وہ اس سے انکار بھی نہیں کرسکیں گے کیونکہ میرے پاس ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی