i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی،نہ چھوڑی جائیگی،رانا ثنا اللہتازترین

February 18, 2026

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 8فروری کو پی ٹی آئی نے اسٹریٹ پاورکی کوشش کی جو نہیں ہوا، پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کو مسئلہ بنانے کی کوشش کی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بروقت معائنہ کیاگیا، ریٹنا اسپیشلسٹ سے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرایاگیا، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ کوئی حادثہ ہو جائے، 85اور 15 فیصد بینائی کا بیانیہ پی ٹی آئی نے بنایا، ڈاکٹر ندیم کو بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج نے تجویز کیا، ڈاکٹر عاصم نے پہلے کہا وہ علاج سے مطمئن ہیں، ڈاکٹر عاصم کو اپنے بیان سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کو سیاسی بیانیے کو ثابت کرنے کیلئے استعمال نہ کریں،اس لئے ملاقاتیں بند ہوئیں، ملاقات کا معاملہ الگ ہے،آج بشری بی بی سے ملاقات کے بعد کیا پیغام آیاہے؟ کے پی میں سڑکیں کھلی رکھنے کیلئے صوبائی حکومت کی کوئی ذمہ داری نہیں؟ کوئی صوبائی حکومت آئین کی عملداری روکے تو اس کاآئین میں حل موجود ہے۔ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کوئی غفلت اور رکاوٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بہترین علاج فراہم کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی،نہ چھوڑی جائیگی، 50سال کی عمر کے بعد ہلکی پھلکی چیزیں شروع ہوجاتی ہیں، بیماری صرف جیل میں نہیں،گھر میں بھی آسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہوئی ہے تو اچھی بات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی