i پاکستان

جیل سپرنٹنڈنٹ یا انتظامیہ میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہرتازترین

February 16, 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کے معائنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ یا انتظامیہ میں سے کسی کی جانب سے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فیملی ممبران اور ذاتی معالجین کی میڈیکل بورڈ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کروانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ میں ان کے ذاتی معالجین کو بھی شامل کیا جائے، ان کے کسی فیملی ممبر کو بھی دوران معائنہ وہاں موجود ہونا چاہیے۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور اپوزیشن اتحاد کا شروع سے یہی موقف ہے کہ بانی کو جلد از جلد الشفا ہسپتال منتقل کرکے ان کے ذاتی معالجین کے ہمراہ معائنہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی