i پاکستان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اچانک سے مندی، انڈیکس 2 حدیں کھو بیٹھاتازترین

February 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس دو حدیں کھو بیٹھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک سے منفی زون میں چلی گئی، انڈیکس ایک ہزار 954 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 521 پوائنٹس پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی