i پاکستان

پی ٹی اے کا فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10مارچ کو کرانے کا اعلانتازترین

February 19, 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ بہتر کنیکٹیویٹی کے بغیر ڈیجیٹل پاکستان کا خواب ادھورا ہے، فائیوجی آکشن کے بعد انٹرنیٹ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں 40 ہزار روپے میں بھی فائیو جی موبائل فون دستیاب ہیں، کمپنیاں قسطوں پر موبائل فون دینے کی سہولت شروع کر رہی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ دنیا کے 101 ممالک فائیوجی سروس لانچ کر چکے ہیں، پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کنیکویٹی متاثر ہوتی ہے، نیا سپیکٹرم آنے سے سروس بہتر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی