i پاکستان

رواں مالی سال ابتدائی 7 ماہ میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈتازترین

February 16, 2026

ملک میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 1.279 ارب ڈالر بڑھی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی