چین نے پانچ امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارتِ تجارت نے جنوبی کوریا کی معروف جہاز ساز کمپنی ہانوا اوشن کی امریکا سے منسلک پانچ ذیلی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور ان کا مقصد امریکا کی جانب سے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں پر کیے گئے سیکشن 301 تحقیقات کے جواب میں کارروائی کرنا ہے۔وزارت نے بتایا کہ جن امریکی منسلک ذیلی کمپنیوں پر یہ اقدامات لاگو ہوں گے ان میں ہان وا شپنگ ایل ایل سی، ہنوا فلی شپ یارڈ انٹرنیشنل ہان وا اوشن یو ایس اے انٹرنیشنل ایل ایل سی، ہان وا شپنگ ہولڈنگز ایل ایل سی اور ایچ ایس یو ایس اے ہولڈنگز کارپوریشن شامل ہیں۔
چین کی وزارتِ تجارت نے بیان میں واضح کیا ہے کہ چین کے اندر موجود اداروں اور افراد کو ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین، تعاون یا متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کرنے کے بعد چین سے تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دانستہ طورپر امریکی سویابین خریدنا بندکیا، یہ معیشت دشمنی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے رویے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کاسامنا ہے، چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر غورکررہیہیں ۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم آسانی سے اپناکوکنگ آئل خود تیارکرسکتے ہیں، چین سے خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی