بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی تاہم عدالت نے بار بار ضمانتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5 اکتوبر کے جلا ئوگھیرائو کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی؟عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا، 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کر دی، پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں، سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی