i پاکستان

آزاد کشمیر میں ملازمت اور میڈیکل کالجز کی سیٹوں پر صرف کشمیر کے لوگوں کا استحقاق ہے،محمد اسحاق چوہدریBreaking

May 02, 2026

چیئرمین سینئیرسٹیزن فورم کوٹلی و ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسحاق چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بسنے والے بچوں پر ظلم بند کیا جائے،آزاد کشمیرقانو ن ساز اسمبلی ، ملازمت اور میڈیکل کالجز کی سیٹوں پر صرف اور صرف آزاد کشمیر کے (ڈومیسائل)کے حامل لوگوں کا استحقاق ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکمرانو ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ڈگریاں اٹھائے بے روزگار نوجوان کہاں جائیں گے اور کریں گے۔کیا یہ ان کے پاس جائیں گے جو 78 برس سے سیاست کے لبادے میں انھیں لوٹ رہے ہیں۔

جو آزاد کشمیر کے ان نوجوانوں کی گنی چنی چند میڈیکل سیٹیں اور ملازمت کی چند سیٹیں بھی انھیں تقسیم کر دینے کے حق میں ہیں جن کے پاس پاکستانی شہریت ہے اور پورے پاکستان میں میڈیکل سیٹوں اور ملازمت کا اسی طور استحقاق رکھتے ہیں جتنا کہ کسی بھی پاکستانی شہری کو حق حاصل ہے۔انکا کہناتھا کہ آزاد کشمیر میں بسنے والے بچوں پر ظلم بند کیا جائے ،آزاد کشمیر میں اسمبلی کی سیٹیں ھوں یا ملازمت اور میڈیکل کالجز کی سیٹیں صرف اور صرف آزاد کشمیر کے(ڈومیسائل)بسنے والے لوگوں کا استحقاق ھے۔ تمام سیاستدانوں اور اہل دانش و اقتدار کو اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔انہیں اپنی نسلوں کے مستقبل بارے سوچ و بچار کرتے وقت عارضی وزارتی جھنڈی کی لالچ میں اندھے پن کی بجائے دائمی حق و انصاف کا ساتھ دینا ھو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی