معرکہ حق کی پری کمپین کے سلسلے میں واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں خصوصی نغمہ ’’ہم چھائے طوفانوں بجلیوں کی طرح ‘‘جاری کردیاگیا۔ معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریبات جاری ہیں،معرکہ حق کی پری کمپین کے سلسلے میں واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں یہ خصوصی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،یہ نغمہ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا گیا جوپاک افواج کی جرات، قربانی اور لازوال خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد تبلیغی اجتماع کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم، حوصلے اور غیر متزلزل ثابت قدمی کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے اوراس حقیقت کو مضبوطی سے بیان کرتا ہے کہ پوری قوم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی