i پاکستان

ایف بی آر ٹیکس پر احتجاج،خیبرپختونخوا میں تمام نجی کلینکس بند کردئیے گئےBreaking

September 30, 2026

ایف بی آر کی جانب سے عائد ٹیکس کے خلاف ڈاکٹرز نے بدھ کو خیبرپختونخوا میں اپنے نجی کلینکس بند رکھے ۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے نجی کلینکس میں معائنہ اور دیگر طبی خدمات معطل رہیں گی۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے ایف بی آر سے عائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نجی طبی خدمات پر سیلز ٹیکس دیگر صوبوں کے برابر کیا جائے، جبکہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز نے خیبرپختونخوا میں پروفیشنل ٹیکس کی شرح کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کمیونٹی نے ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈرگ رولز پنجاب کے طرز پر بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ فیس کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی