i پاکستان

لکی مروت ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق،2زخمیBreaking

September 30, 2026

لکی مروت کے علاقے سلیمان خیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سلیمان خیل میں فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کلئے ۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی