i پاکستان

ایف بی آر کو نیا اختیار کاروباری طبقے کے لیے خطرہ ہے،شبر زیدیBreaking

June 27, 2025

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ایف بی آر کو گرفتاری کا جو اختیار پہلے عدالتی اجازت سے حاصل تھا، وہ اب براہِ راست افسران کو منتقل ہو چکا ہے، جو کاروباری طبقے کے لیے خطرناک ہے۔ایک انٹرویو میں شبر زیدی نے کہا کہ مارکیٹ میں ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی اکثریت رجسٹرڈ ہی نہیں ہے، اور اب ان سے پیسہ نکالنے کا یہ نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کو گرفتاری کرنے کا اختیار جوڈیشری میں رہتے ہوئے پہلے سے تھا، اب براہ راست افسران کے پاس اختیارات آ گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا نظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی