i پاکستان

دنیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرتی ہے، فوادچوہدریBreaking

June 27, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کہ دنیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرتی ہے، جبکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو عالمی سطح پر قبولیت حاصل نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں ایران کی ٹاپ لیڈرشپ شہید ہو چکی ہے، اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی بات چیت کا عندیہ دے چکے تھے۔دریں اثنا سینئر سیاست دان مصطفی نواز کھوکھر نے واضح کیا کہ ایران پر حملے کے بعد پوری ایرانی قوم متحد ہو گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں کوئی ملک اپنی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطی میں طاقت کے بجائے سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی