i پاکستان

پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس لگانے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلانBreaking

June 27, 2025

پاکستان تحریک انصاف نے سابق فاٹا میں ٹیکس لگانے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہمیں امن اور کاروبار کے مواقع دیں۔ قیام امن صرف صوبائی ہی نہیں وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے ۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے منتخب نمائندوں سے ابھی بھی بھتہ مانگا جاتا ہے،ٹیکس کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی،سڑکوں پر احتجاج بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی