i پاکستان

نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کیلئے کی ،جاوید ہاشمیBreaking

June 27, 2025

سینئیرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی، عمران خان ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کے گھر میں کبھی کوئی کتاب نہیں دیکھی۔عمران خان کے ساتھ میں نے ڈسکشنز کی ہیں، وہ بہت زیادہ پڑھا ہوا ہے۔ 8 فروری کو انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود، پولنگ ایجنٹس تک نہ ہونے کے باوجود، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، اور وہ ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی اور اسٹیبلیشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شوباز شریف تو اپنی مرضی سے پانی نہیں پی سکتا، اس سے مذاکرات کرنے کا کیا فائدہ؟ خان ٹھیک ہی کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیے جائیں، جو اس نظام پر قابض ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، عمران خان رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لا مانگ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو اس وقت چھوڑا تھا جب وہ جرنیلوں کے قریب ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بندہ رہ ہی نہیں گیا، کون سی پارٹی ہے جس کو سیاسی پارٹی کہا جائے، جو آئین اور جمہوریت کی بات نہیں کرتا وہ سیاست نہیں کر رہا۔جاوید ہاشمی نے ہابرڈ نظام حکومت کی تعریف کرنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی ناصرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ساتھ ساتھ سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ "خواجہ آصف کا باپ بھی ضیا الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اور اس کی نوکری کرتا تھا۔ خواجہ آصف بھی اس لیے ہائبرڈ نظام کو اچھا کہہ رہا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی