مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمان کی تنخواہ سالہا سال نہیں بڑھتیں، ایک دفعہ اضافہ ہوا تو بھونچال آگیا، پاکستان میں ہر چیز سیاست کی نذر ہو جاتی ہے۔ وزیر کے طور پر کسی کو تنخواہ نہیں ملتی، جبکہ پارلیمنٹرین کی تنخواہ مقررہ ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عہدے کے حساب سے مراعات دی جانی چاہئیں اور سالہا سال تنخواہ اور مراعات میں اضافہ نہ ہونے کے باعث مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جب کوئی بڑا اضافہ ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے بھونچال آ گیا ہو۔علی پرویز ملک نے کہا انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا لوگ پیٹ پر پتھر باندھ کر سیاست میں آئیں گے؟ مشکل حالات میں بڑا اضافہ مناسب نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی