اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب رجسٹریشن نمبر گاڑی نہیں بلکہ مالک کو جاری ہوگا۔اعلامیے کے مطابق محکمہ ایکسائز ٹرانسفر ہونیوالی گاڑی کو بھی نیا نمبر جاری کرے گا، پرانی گاڑی خریدنے پر مالک کینام نیارجسٹریشن نمبرجاری ہوگا۔ گاڑی کو جاری ہونے والا نمبر مستقل طور پر مالک سے منسلک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی نہ ہو تب بھی مالک ایک سال تک نمبر اپنے پاس رکھ سکے گا، رجسٹریشن نمبر کسی گاڑی پر نہ لگے تو ایک سال بعد منسوخ ہوجائے گا۔نوٹیفکیشن ڈی جی اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، ملکیتی نمبرپلیٹ فیصلے کا اطلاق نئی اور پرانی تمام گاڑیوں پر ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی