فیصل آباد کے علاقے دھپ سڑی میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق برآمدگی کیلئے جاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار 3 ساتھی ریکارڈ یافتہ ڈاکو کو چھڑوا کر لے گئے، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور ناکے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈاکو کامران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کے حملہ آور ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے، ملزم کامران ڈکیتی کے درجن سے زائد مقدمات میں ملوث ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو کامران کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی