i پاکستان

راولپنڈی ،پانچ بچوں کی ماں کے قتل کے الزام میں شوہر اور دو بیٹے گرفتار، مقدمہ درجBreaking

July 17, 2025

راولپنڈی کے علاقہ روات میں غیرت کے نام پر پانچ بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر شوہر اور دو بیٹوں نے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی زاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کے قتل میں ملوث شوہر اور دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے دو روز قبل خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گھر سے تین کلومیٹر دور ایک کھائی میں دفنا دی تھی،جسے ملزمان کی نشان دہی پر برآمد کرکے پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔خاتون کو غیرت کے نام پر سر پر ڈنڈے مارے گئے،مقتولہ کی 30 سال قبل ملزم فضل مالک سے شادی ہوئی تھی جو دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں تھی، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی