i پاکستان

لاہور، ٹریفک حادثے میں صوبائی وزیر رانا منان کا بیٹا زخمی، پولیس اہلکار جاں بحقBreaking

July 17, 2025

لاہور کے علاقے سندر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات رانا منان کا بیٹا احمد شدید زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی ایک تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار عبدالستار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔صوبائی وزیر کے بیٹے احمد کو بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔سندر پولیس نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی