i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانہ کیس،قطر سے خاص طور پر اس کیس کیلئے آیا ہوں،آج ایک گھنٹے سے پیش، کل بھی حاضر ہوں، جرح مکمل کرلیں؛وزیراعظم شہباز شریف کابیانBreaking

September 12, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قطر سے خاص طور پر اس کیس کیلئے آیا ہوں،آج ایک گھنٹے سے پیش، کل بھی حاضر ہوں، جرح مکمل کرلیں۔ سیشن کورٹ لاہورمیں وزیراعظم کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف ویڈیو لنک پر عدالت پیش ہوئے۔وکیل شہبازشریف نے کہاکہ کوریئر کمپنی کے ذریعے لیگل نوٹس ارسال کیا تھا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قطر سے خاص طور پر اس کیس کیلئے آیا ہوں،ملک میں سیلابی صورتحال، اب پانی سندھ میں داخل ہو رہا ہے،وفاق اور صوبوں نے مشاورت سے زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے،آج ایک گھنٹے سے پیش، کل بھی حاضر ہوں، جرح مکمل کرلیں۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ کوریئر کمپنی کی رسیدوں میں آپ کا نام نہیں،شہبازشریف نے جواب دیا کہ میرے وکیل کا نام ہے، رسیدیں ریکارڈ کا حصہ ہیں،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ رسیدوں پر یہ بھی نہیں لکھا لیگل نوٹس کس نے وصول کیا،شہبازشریف نے کہاکہ جج صاحب! رسیدیں آپ کے سامنے ہیں ، ان کے مندرجات پر قائم ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی