وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے نیا ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی، منی بل کے ذریعے نیا ٹیکس لگانے کا امکان ہے۔نجی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کے خدشات منڈلانے لگے ، اسلام آباد میں میونسپل ٹیکس کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ منی بجٹ میں منی بل کے ذریعے نیا ٹیکس لگانے کا امکان ہے ، نیا ٹیکس اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے لگ سکتا ہے۔وفاقی حکومت نے این 25 شاہراہ کے بعد ایک اور منصوبے کیلئے نیا ٹیکس لگانے کی تجویز دی اور آئی ایم ایف سے اسلام آباد میں نیا ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی، میونسپل ٹیکس لگا کر اسلام آباد میں میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی نئے ٹیکس کی درخواست پر مزید تفصیلات طلب کر لیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تعمیر میڈیکل کمپلیکس کی لاگت 213ارب روپے آئے گی، حکومت کو 3سالوں میں منصوبہ مکمل کرنیمیں مالی وسائل میں مشکلات ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت منصوبیکیلئے ہنگامی فنڈ سے 30 ارب روپے فوری جاری کرنے پر غور کر رہی ہے ، ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بتایا کہ منصوبے کی پی ایس ڈی پی سیباہرسیفنڈنگ کی تجویز دیں گے۔ذرائع کے مطابق متبادل ذرائع میں ضمنی گرانٹس یا دوسرے منصوبوں کے فنڈز منتقل کرنا شامل ہے، وزارت خزانہ میڈیکل کمپلیکس منصوبے کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانا چاہتی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت 76 ملین ڈالر کے پانڈا بائونڈز کے ممکنہ منافع کو بھی منصوبے پر لگانے پر غور کررہی ہے ، حکومت نے ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے 3.5 ارب روپے فراہم کر رکھے ہیں، رقم جناح میڈیکل کمپلیکس کمپنی کے قیام اور عملے کی بھرتی پر خرچ ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی