پی ٹی آئی کی قیادت میں فیصلہ سازی کے فقدان کے باعث سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ ملاقات میں فیصلہ سازی اور سیاسی حکمت عملی میں سستی کا شکوہ کیا تھا، مرکزی قیادت نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز کی منظوری مانگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی کمیٹی ختم کرنے پر رضا مند تھے، سیاسی کمیٹی کے خاتمے کے بعد صرف کور کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر فیصلہ سازی کے عمل کو تیز اور موثر بنانے کے لیے اس تجویز پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور مرکزی قیادت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی