i پاکستان

غیرملکی طیارہ خراب، خرابی دور کرنے کیلئے ملتان کی پرواز سیالکوٹ پہنچا دی گئیBreaking

September 05, 2025

دبئی سے سیالکوٹ پہنچے نجی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے ماہرین اور پرزہ پہنچانے کی غرض سے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرا دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ فنی خرابی دور کرنے کے لیے دبئی سے ماہرین اور پرزہ ملتان کی پرواز ایف زیڈ 317 سے روانہ کیا گیا۔ اس پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ بھیجا گیا۔ جہاں ماہرین اور پرزہ پہنچانے کے بعد طیارہ روانہ ہوکر واپس ملتان پہنچا۔ پرواز ایف زیڈ 316 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی